لو جہاد  کا کھیل کھیلنے والوں کو ہوگا’رام  رام ستیہ‘

0

پریاگ راج:اترپردیش میں لو  جہاد کے خلاف قانون بنانے کے سلسلے میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ  کے  بیان کا سادھو سنتوں کی  سب سے  بڑی تنظیم آل انڈیا اکھاڑہ پریشد نے  اس کا خیر  مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لو جہاد کا کھیل کھیلنے والوں کا ’رام رام ستیہ‘ہوگا۔
پریشد  کے  صدر مہنت نریندر گیری نے اتوار کو  کہا ہے کہ لو جہاد کے  موضوع کو  بے حد سنجیدگی  سے لینا چاہئے کیونکہ  یہ جرم  کی زمرے میں آتا ہے۔  اب وقت آگیاہے کہ جب مبینہ لو جہادیوں کا ’رام رام ستیہ‘ہوجانا چاہئے۔
انہوں  نے کہاکہ لو جہادیوں کو  ایسی  سزا  ملے کہ ان کی آنے والی نسلیں  اسے یاد کرکےکانپ  جائیں  اور دوبارہ ایسی  حرکت  کرنے کی  حماقت نہیں کریں۔
انہوں نےبتایا کہ وزیراعلی  نے ایک اسٹیج سے کہا  ہے  کہ لو  جہاد کو سختی  سے روکیں گے۔  اس کے لئے حکومت موثر قانون بنائے گی۔  نام اور شناخت چھپاکر بہن بیٹیوں کو پریشان کرنے والوں کا اب’رام  رام ستیہ‘ہوگا۔ لو جہاد  کے تحت کچھ مسلم سرپرتلک، ہاتھ میں کلاوا ور ردرراکش  کی مالا  پہن کر بہن بیٹیوں کو گمراہ کرکے محبت کی جال  میں پھنساکر ان سے شادی  کرکے مذہب تبدیل کرنے  کا  دباؤڈالتےہیں۔ ان کی باتوں کو نہیں ماننے پر قتل کردیاجاتا ہے اور یا پھران کو چھوڑ کر زندگی  کو  جہنم  بنادی  جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS