ریاض: (یو این آئی) سعودی عرب میں تعلیم کے میدان میں ایک انوکھے واقعہ میں ماں نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک ہی دن اور ایک ہی یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرکے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا اور یہ ثابت کردیا کہ تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عیدہ الرشیدی نامی خاتون نے اپنی بیٹی اریج کے ساتھ مل کر ایک ہی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی اور ڈگری لے کر ان خواتین کے لیے عزم وحوصلے کی مثال بن گئیں جو شادی کے بعد اپنی پڑھائی جاری رکھنے کو ناممکن سمجھتی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماں بیٹی نے سعودی عرب کی شقرا نامی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی ہے اور ایک ہی دن میں ماں بیٹی کے ایک ہی یونیورسٹی سے ڈگری لینے کے چرچے صرف کیمپس ہی نہیں بلکہ پورے مملکت میں پھیل چکے ہیں۔ خاتون 5 بیٹیوں کی ماں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے تین نواسے بھی ہیں شادی کے بعد گریجویشن مکمل کرنے کا چیلنج بڑا تھا مگر بچپن کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کا عزم اس سے کہیں زیادہ طاقت ور تھا۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے کامیابی دی۔
عیدہ الرشیدی کا کہنا ہے کہ پڑھائی کے تقاضے اور گھریلو ذمے داریوں کے درمیان توازن برقرار رکھا، میں نے فیکلٹی آف سائنس اینڈ ہیومن اسٹڈیز سے بزنس مینیجمنٹ جبکہ اریج نے اسی فیکلٹی سے بچوں کی نرسری کا کورس کیا۔
خاتون نے عزم ظاہر کیا کہ وہ آگے بھی مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گی۔ ماں بیٹی گریجویشن کے دوران ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھی کوشش کرتی رہیں۔
سعودی ماں بیٹی نے ایک ساتھ ایک ہی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS
Comments are closed.