نئی دہلی( ایجنسیاں)
منگل کے روز کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لاک ڈاؤن کے دوران مزدوروں کی ہلاکت سے متعلق اعداد و شمار نہ رکھنے پر حکومت پر طنزکرتے ہوئے کہا کہ سب نے مزدورں کی موت دیکھی ، لیکن حکومت کو اس کی خبر نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ پیر کو لوک سبھا میں حکومت نے ایک تحریری جواب میں کہا تھا کہ اس کے پاس لاک ڈائون کے دوران تارکین وطن مزدوروں کی موت کے اعداد و شمار نہیں ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ، "مودی حکومت کو نہیں معلوم کہ کتنے تارکین وطن مزدور لاک ڈاؤن میں ہلاک ہوئے اور کتنی ملازمتیں گئیں۔ کانگریس قائد نے شاعرانہ انداز میں طنز کیا ، ’’تم نے نہ گنا تو کیا موت نہ ہوئی ؟ ہاں مگر دکھ ہے سرکار پر اثر نہ ہوا ۔ان کا مرنا دیکھا زمانے نے ، ایک مودی سرکارہے ، جسے خبر نہ ہوئی‘‘۔ غور طلب ہے کہ لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ، محنت اور روزگار کے وزیر سنتوش گنگوار نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہلاک ہونے والے مزدوروں سے متعلق اعداد و شمار حکومت کے پاس نہیں ہیں۔ سنگیتا کماری سنگھ دیو ، بھولا سنگھ ، کلاندھی ویرسوامی اور کچھ دوسرے ممبروں نے سوال اٹھایا تھا کہ آیا لاک ڈاؤن کے دوران ہزاروں مزدوروں کی موت ہوگئی اور اگر ایساہے تو ، اس کی تفصیلات بتائیں۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
آپ نے گنتی نہیں کی تو کسی کی موت نہیں ہوئی؟ راہل گاندھی نے مزدوروں کی اموات پر وزیر اعظم پر کیا طنز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS