چار لاکھ نوکریوں کا ثبوت پیش کرے یوگی حکومت:پرینکا

0
Image: Punjab Kesari

لکھنؤ:(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش حکومت کے چار لاکھ سرکاری نوکریاں دینے
کے دعوی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یوگی حکومت کو صاف کرنا چاہئے کہ اس نے یہ نوکریاں کب اور کس
محکمہ میں دی ہیں۔محترمہ واڈرہ نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’اگر اترپردیش حکومت نے چار لاکھ نوکریاں دی ہیں تو
نوکریوں کے اعداد بھی پیش کرے لیکن حکومت سے جواب آیا کہ ایسی کوئی معلومات موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ” اسمبلی اجلاس جاری ہے۔ ریاست کے نوجوان جاننا چاہتے ہیں کہ چار لاکھ نوکریاں کن کن محکموں میں
کب دی گئی ہے۔ بتا دیجئے۔ کانگریس سکریٹری نے ٹوئٹ کے ساتھ آر ٹی آئی کے ذریعہ اس ضمن میں دی گئی اطلاع کو بھی
شئیر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS