حوثی باغیوں نےآبھا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی حملہ کیا

    0

    بیروت: حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے صوبہ اسیر کے آبھا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی حملہ کیا ہے۔ حوثی باغیوں کے ترجمان ، یحیٰ سریا نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا ، ’’فضائیہ نے ایک اور فضائی حملہ کیا ہے۔ صمد -3 کلاس ڈرونز نے آبھا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک حساس حصے کو نشانہ بنایا ہے۔‘‘
    اس سے قبل ترجمان نے کہا تھا کہ دو قاسم ٹو ڈرون  نے جنوبی سعودی عرب کے شاہ خالد ہوائی اڈے پر کامیابی کے ساتھ ہوائی حملے کئے ۔
    اتوار کے روز سعودی زیرقیادت اتحاد نے اطلاع دی ہے کہ اس نے صبح  جنوبی سعودی عرب میں ایک ڈرون کو تباہ کردیا ہے ۔ پبلک سول ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ، ڈرون حملے میں ایک مقامی رہائشی زخمی اور پانچ عمارتوں اور تین شہری گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اتحاد نے یمن کے حوثی باغیوں پر ڈرون حملے کا الزام لگایا ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS