دنیا کا نمبر ایک ٹینس کھلاڑی بننے پر سویتیک نے کہا ’خیالی محسوس ہوتا ہے‘

0

میامی(یو این آئی) : آسٹریلیا کی ایشلی بارٹی کے ٹینس سے ریٹائر ہونے اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ سے ہٹنے کے بعد پولینڈ کی ایگا سویتیک دنیا کی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی بن گئی ہیں جو اس سے قبل دوسرے نمبر پر تھیں۔بارٹی نے چند روز قبل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ نمبر ون رینکنگ سے بھی دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔
ٹویٹ میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سویتیک نے لکھا ‘‘مجھے پورا یقین ہے کہ کل سورج آج کی طرح چمکے گا، لیکن فی الحال یہ خیالی لگتا ہے کہ میں پہلے نمبر پر ہوں’’۔ واضح رہے کہ سویتیک نے جمعہ کی رات میامی اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں سوئٹزرلینڈ کی وکٹوریا گولوبک کو 6-2، 6-0 سے شکست دے کر یہ ریکارڈ حاصل کیا۔ 4 اپریل کو ٹورنامنٹ کے اختتام پر درجہ بندی کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا، اور پھر بارٹی کا نام باضابطہ طور پر ہٹادیا جائے گا اور سویتیک اس مقام پر براجمان ہوجائیں گی۔20 سالہ سویتیک ویمنز سنگلز رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والی 28ویں خاتون بن گئی ہیں۔ سویتیک گرینڈ سلیم سنگلز خطاب جیتنے والی پولینڈ کی پہلی کھلاڑی بھی ہیں۔ انہوں نے 2020 کی رولینڈ گیروس ٹرافی جیتی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS