نئی دہلی: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد خاتون ریسلر ساکشی ملک نے ریسلنگ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کی ہے۔ پریس کلب آف انڈیا میں میڈیا اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے پہلوان بجرنگ پونیا نے کہا کہ وزیر کھیل نے آن ریکارڈ کہا ہے کہ برج بھوشن شرن سنگھ سے متعلق کوئی بھی فیڈریشن میں نہیں آئے گا۔ لیکن مجھے نہیں لگتا کہ بیٹیوں کو انصاف ملے گا۔ آج کے الیکشن میں برج بھوشن کا آدمی جیت گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عدلیہ پر یقین ہے کہ وہ انصاف کریں گے۔
بجرنگ پونیا نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ نسلیں انصاف کے لیے لڑتی رہیں گی۔ حکومت اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔
मैंने देश के लिए जितने भी पुरस्कार जीते हैं आप सब के आशीर्वाद से जीते हैं , मैं आप सभी देशवाशियों की हमेशा आभारी रहुंगी। 🇮🇳
कुश्ती को अलविदा ।🙏 pic.twitter.com/yyO4lG59rL— Sakshee Malikkh (@SakshiMalik) December 21, 2023
تاہم، اس سے قبل برج بھوشن شرن سنگھ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ سنجے سنگھ ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر بنیں گے۔
معلوم ہو کہ سنجے سنگھ پہلی بار 2008 میں وارانسی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے ضلع صدر بنے تھے۔ اس کے بعد جب سال 2009 میں یوپی میں ریسلنگ ایسوسی ایشن بنی تو برج بھوشن شرن سنگھ ریاستی صدر بنے اور سنجے سنگھ نے نائب صدر کی ذمہ داری سنبھالی۔