پریاگ راج میں سیلاب کا قہر،گنگا کے ریکارڈ میں اضافہ

0

پریاگ راج:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں گنگا اور جمنا میں طغیانی سے مچی تباہی نے سال 2019 کا
ریکارڈ توڑ دیا ہے۔اس وقت گنگا85.79میٹر کا ریکارڈ توڑ کر 86.3میٹر پر بہہ رہی ہے۔گنگا اور جمنا گذشتہ تین دنوں
سے خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں ۔دونوں ندیوں میں طغیانی سے متاثرین کی زندگی بے حال ہے ۔دارا گنج ناگ
واسک شاہراہ کے علاوہ کچھار کی جن سڑکوں پر ایک ہفتہ پہلے گاڑی دوڑ رہی تھی وہاں اب دو ندیوں کی طغیانی سے اب
صرف کشتیوں کا ہی سہارا بچا ہے۔این ڈی آر ایف کے جوان موٹرووٹ سے سیلاب متاثرین کو راحت کیمپوں میں پہنچا رہے ہیں۔ گنگا اور جمنا کے ساحلی علاقوں میں سیلاب سے لوگوں کی زندگی ہلکان ہوگئی ہے۔شہر میں بنائے گئے راحت کیمپوں میں تین ہزار سے زیادہ متاثرین قیام پذیر ہیں۔دنڈی سنیاسی آشرم زیر آب ہے نینی، جھونسی اور پھاپھا مئو علاقے کے حالات بگڑ گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں منگل کو 25.08ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ اور پورے ہفتہ بارش کا سلسلہ جاری
رہنے کے امکانات ہیں۔بیچ بیچ میں معمولی دھوپ کی بھی پیشین گوئی ہے۔ضلع پولیس انچارج کڑی دین یادو نے بتایا کہ آبی
پولیس، ایس ڈی آر ایف اور پی اے سی کے جوان اور ضلع انتظامیہ کی ٹیم لوگوں کو سیلاب متاثرہ علاقوں سے بذریعہ کشی
راحت کیمپوں میں راحت اشیاء کے ساتھ پہنچا رہے ہیں۔غوطہ خور لگاتار موٹر بوٹ سے سنگم سے لےکر ناگواسکی تک گشت
کررہے ہیں۔سیلاب کے قہر کے دوران پریاگ راج کے شاستری پل کی ریلنگ کی اوپر سے نوجوانوں کے گنگا میں چھلانگ
لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ پولیس انتظامیہ نے اس ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکورٹی کو سخت
کردیا ہے تاکہ اس قسم کی مہلک حرکتوں سے نوجوانوں کو باز رکھا جا سکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS