ون ڈسٹرکٹ ون میڈیکل کالج کی پالیسی پر تیزی سے ہورہا ہے کام:یوگی آدتیہ ناتھ

0
The Times of India

سدھار تھ نگر: (یواین آئی)اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کہا کہ حکومت شہریوں کی طبی سہولیت کے لئے کمر بستہ ہے اور طبی سہولیات کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کے تحت ون ڈسٹرکٹ ون میڈیکل کالج کی پالیسی پر تیزی سے کام کررہی ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے یہاں اسٹیٹ میڈیکل کالج کا جائزہ کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ حکومت ون ڈسٹرکٹ ون میڈیکل کالج کی پالیسی پر تیزی سے کام کررہی ہے۔ ریاستی حکومت کے پانچ سال پورے ہونے تک سبھی اضلاع میں میڈیکل کالج قائم کئے جائیں گے۔ سدھارتھ نگر میں اکتوبر تک میڈیکل کالج شروع ہوجائے گا۔ 300بستر تیار ہے اور 100طلبہ کی پڑھائی شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے نو اضلاع میں نوتعمیر شدہ میڈیکل کالجوں کا افتتاح یہیں سے ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی 30جولائی کو سدھارتھ نگر سے ان نئے میڈیکل کالجوں کا افتتاح ایک ساتھ کریں گے۔ دیوریا،ایٹہ، فتح پور، غازی پور، ہردوئی،جونپور، مرزاپور، پرتاپ گڑھ، سدھا رتھ نگر میں نئے میڈیکل کالجوں کا افتتاح مودی کریں گے۔مادھو بابو کے نام سے یہاں کا میڈیکل کالج ہوگا۔دیگر اضلاع کے میڈیکل کالجوں کا بھی نیا نام رکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS