خاتون ورلڈ کپ سے معیشت کو ترقی ملے گی: ریجیجو

0

خاتون ورلڈ کپ سے معیشت کو ترقی ملے گی: ریجیجو
نئی دہلی :مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو نے کہا ہے کہ فیفا انڈر 17 خاتون ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی سے ہندوستان کی معیشت کو تقویت ملے گی۔
اس ٹورنامنٹ کا انعقاد رواں سال نومبر میں ہونا تھا لیکن اسے اگلے سال تک کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔ انڈر 17 خاتون ورلڈ کپ اب 2021 میں 17
فروری سے 7 مارچ تک ہوگا۔
رجیجو نے کہا کہ اس ورلڈ کپ کی میزبانی سے نہ صرف ہندوستانی کھلاڑیوں خصوصا خواتین کے فٹ بال کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔
احمد آباد ،بھوبنیشور،گوہاٹی،کولکتہ اورنوی ممبئی ٹورنامنٹ کے پانچ میزبان شہر ہیں اور 16 ٹیموں کے 32 میچوں کی میزبانی کریں گے۔ افتتاحی میچ گوہاٹی میں
17 فروری کو کھیلا جائے گا جب کہ فائنل 7 مارچ کو نوی ممبئی میں ہوگا۔
ادھر ہندوستانی خواتین کی فٹ بال ٹیم کی گول کیپر ادتی چوہان نے کہا ہے کہ انڈیا فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ کی میزبانی کرنا بہت خوشی کا بات ہے ۔ادتی نے کہا
کہ فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ 2021 میں ہونا ہے۔ یہ ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔ ہر ایک ایک دوسرے کو پرجوش اور متاثر کرتا ہے۔ ہرکوئی فٹنس اور کیٹرنگ پر فوکس کر
رہا ہے۔میں شائقین،میڈیا،تمام اسٹیک ہولڈرز سے سب سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ آگے آئیں اور اس کے انعقاد کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS