متحدہ عرب امارات میں ہوگا خواتین آئی پی ایل

0

نئی دہلی: آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کی طرح خواتین کا آئی پی ایل بھی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوگا۔
ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے خواتین کے آئی پی ایل کے متحدہ عرب امارات میں ہونے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ خواتین کے آئی پی ایل کا طویل عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا اور بورڈ نے اب اس سلسلے میں معلومات دی ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے مردوں کے آئی پی ایل کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے 8 یا 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ تاہم اس کے لئے بی سی سی آئی حکومت کی منظوری کی منتظر ہے۔
ذرائع کے مطابق خواتین کے آئی پی ایل کا انعقاد یکم سے 10 نومبر تک کیا جاسکتا ہے اور اس سے قبل کھلاڑیوں کا کیمپ بھی لگایا جائے گا۔
تاہم اس ونڈو میں بگ بیش لیگ کا بھی انعقاد کیا جائے گا ، جو ٹورنامنٹ میں خواتین کے آئی پی ایل ٹکراؤ کا باعث بن سکتا ہے۔ بگ بیش کا انعقاد 17 اکتوبر سے 29 نومبر تک ہونا ہے۔ ایسی صورتحال میں دیکھنا ہوگا کہ بورڈ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا انتظام کس طرح کرے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS