اوکھلا،شاہین باغ احتجاج 16 روز بھی جاری،کئی اہم شخصیات شامل

0

دہلی میں شدید ٹھنڈ اور سرد لہر کے باوجود اوکھلا کے شاہین باغ و دیگر علاقوں کی خواتین بلند حوصلے سے مسلسل احتجاج کر رہی ہیں۔
دہلی کے سریتا وِہار-کالندی کنج روڈ پر شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف 16 دنوں سے دن رات خواتین کا بڑا اجتماع دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جامعہ نگر، شاہین باغ اور دہلی کے مختلف علاقوں کی خواتین یہاں جمع ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مظاہرہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ مودی حکومت شہریت قانون کو واپس نہیں لے لیتی۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ مظاہرہ کسی فرقہ کے حق کے لیے نہیں کیا جارہا ہے بلکہ ہم آئین کی حفاظت کے لئے سرد ی کی سخت ترین راتوں میں مظاہرہ کررہے ہیں۔  
مظاہرہ میں ہر طبقے کی خواتین شامل ہیں اور مردوں کا بھی بھرپور تعاون حاصل ہے۔ مظاہرہ میں شامل کچھ لوگ مسلسل بھوک ہڑتال پر ہے مگر انتظامیہ نے ان کی خیریت لینے کی کوشش نہیں کی۔

قابل ذکر ہے کہ خواتین کے اس مظاہرہ میں اب تک سابق آئی اے ایس افسر ہرش مندر، حال ہی میں شہریت قانون کے خلاف آئی جی کے عہدے سے استعفی دینے والے عبد الرحمن،فلمی ہستی ذیشان ایوب، بارکونسل کے اراکین، جے این یو کے کچھ پروفیسر،سیاست داں سریشٹھا سنگھ، الکالامبا،ایم ایل اے امانت اللہ خاں، سابق ایم ایل اے آصف محمد خاں، بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد، سماجی کارکن شبنم ہاشمی، پلاننگ کمیشن کی سابق رکن سیدہ سیدین حمید جیسی شخصیتیں شامل ہوئے اورخواتین کے عزائم کی تعریف کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS