بی جے پی ریاستوں میں نہیں شروع ہوئی خواتین ہلپ لائن

0

حیدرآباد  اجتماعی عصمت دری معاملے کے خلاف ملک کے الگ الگ شہروں میں مظاہرے ہورہے ہیں۔ دہلی سے لے کر حیدرآباد تک خواتین کے تحفظ کو
لے کر لوگ سڑکوں پر اتر آئے ہیں ۔اس بیچ خواتین کے تحفظ   کو لےکر کانگریس نے بی جے پی پر نقطہ چینی کی ہے۔ 
کانگریس  ترجمان  رندیپ سرجے والا نے کہا کہ خواتین تحفظ پر بی جے پی  بر سر اقتدار ریاستوں کو سنجیدگی سے سونچھنے کی ضرورت ہے۔ 
خواتین ہیلپ لائن نمبر 112ابھی بھی  10ریاستوں میں شروع  نہیں کی گئی ہے۔ جس میں 9ریاستیں بی جے پی کی ہیں۔ کیا بیٹی بچاؤ کی تقریر سے
خواتین اور لڑکیوں کو تحفظ مل جائے گا ۔
حیدرآباد عصمت دری معاملہ  پارلیمت میں بھی گونج رہا ہے ۔ لوک سبھامیں کانگریس کی رہنمائی میں اپوزیشن ممبروں نے حیدرآباد میں ڈاکٹر ریڈی کی
اجتماعی عصمت دری اور قتل کردیا گیا ۔ پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن ممبر نے چیئرمین اوم برلا سے اس معاملے کو اٹھانے کی
اْجازت مانگی۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS