بھوپال : مدھیہ پردیش میں اب تشدد متاثرہ معاملوں میں خاتون کا نام،شناخت،ریکارڈ کو مخفی رکھنا لازمی ہوگا۔سرکاری معلومات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ہدایت دی گئی ہےکہ پاسکو ایکٹ کے تحت،جنسی تشدد سے متاثرہ خاتون،لڑکی اوردیگرتشدد سے متاثرہ کا نام یاان سے متعلق کوئی دوسرے حقائق،جس سے خاتون کی شناخت ظاہر ہونے کاامکان ہو،کو پرنٹ،الیکٹرانک یاسوشل میڈیا یادیگرذرائع سے شائع نہیں کئے جا سکیں گے ۔
فیصلے کے پیش نظراب ون اسٹاپ سنٹر کے احاطے میں کسی بھی زندہ بچ جانے والی متاثرہ کی تصویریا ویڈیو گرافی پرپابندی ہوگی۔ خاتون کو ذاتی معلومات یااس کی
رہائش گاہ کی معلومات میڈیا کو نہیں دی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ کسی بھی الیکٹرانک،پرنٹ میڈیا کے ساتھ بات چیت کرنے کی اجازت اتھارٹی کی منظوری کے بعد
ہی دی جائے گی۔
تشدد سے متاثرہ معاملے میں خاتون کی شناخت مخفی رکھنا لازمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS