عصمت ریزی متاثرہ کو دھمکی

0

اتر پردیش کے باغپت میں عصمت ریزی کی متاثرہ کو دھمکی دی گئی ہے۔

گذشتہ برس دہلی کے مکھرجی نگر میں خاتون کے ساتھ عصمت ریزی کا معاملہ پیش آیا تھا اور خاتون نے اس کے خلاف جولائی میں پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔
 ملزم کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا، بدھ کے روز ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔  رہائی کے فوراً بعد ایک پرچہ منظر عام پر آیا۔

متاثرہ مغربی اتر پردیش کے باغپت کی رہنے والی ہے۔
ملزم نے خاتون کو مبینہ طور پر دھمکی دی ہے کہ اس کا حشر اناؤ متاثرہ سے بھی بدتر ہوگا۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اناؤ میں عصمت ریزی کی متاثرہ کو نذر آتش کر دیا گیا تھا جس کے بعد اس کی موت ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ کے دروازے پر دھمکی والے پیغام کا ایک پرچہ لگایا گیا ہے، جس میں اس پر دہلی ہائی کورٹ میں اپنا بیان نہ دینے کے لئے دباؤ ڈالا گیا ہے، اس میں ایسا  بھی لکھا گیا ہے کہ اگر اس نے اپنا بیان دیا تو اناؤ سے بدتر اس کا حشر ہوگا۔

پولیس نے مغربی اتر پردیش کے بدایوں سے دوبارہ گرفتار  کر لیا ہے۔پولیس نے متاثرہ کو سیکیورٹی بھی فراہم کی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS