شرمک اسپیشل ٹرین میں سفر کررہی خاتون نے بچی کو جنم دیا

0

بھونیشور: تلنگانہ سے اوڈیشہ کے مہاجر مزدور کو لے کر آرہی ایک شرمک اسپیشل ٹرین میں سوار خاتون کو درد زہ شروع ہونے پر مغربی اوڈیشہ کے ٹٹلاگڑھ اسٹیشن پر اتارکر اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس نے ایک بچی کو جنم دیا۔
مشرقی ساحلی ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ تروپتی سے نوا پاڑہ روڈ کے لئے روانہ ہوئی شرمک اسپیشل میں 23 سالہ خاتون پنکی چھتر سفر کررہی تھی۔ اسی دوران اسے درد زہ ہونے لگا۔ ریلوے افسران کو اس کی اطلاع ملنے پر حاملہ خاتون کو اسپتال پہنچانے کا انتظام کیا۔ ٹرین جب ٹٹلا گڑھ اسٹیشن پہنچی تو اسے ایک نمبر پلیٹ فارم پر لایا گیا۔ پنکی کو یہاں اتارکر ایک خاتون ڈاکٹروکے ساتھ اسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس نے ایک بچی کو جنم دیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS