بی جے پی میں شمولیت کے 24گھنٹے کے اندر ہی فٹ بالر مہتاب حسین کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

    0

    کلکتہ : 21سالوں تک فٹ بال کے میدان پر جلوہ دکھانے والے مہتاب حسین نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے 24گھنٹے کے
    بعد ہی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔مہتاب حسین مغربی بنگال کے مشہور دو فٹ بال کلبوں ایسٹ بنگال اور
    موہن بگان کی طرف سے 2019تک کھیلتے رہے ہیں۔
    میڈ فیلڈ کے ماہر کھلاڑی مہتاب حسین نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ میں خود کوسیاسی سرگرمیوں سے الگ کرتا ہوں۔کبھی کبھی بڑے فائدے کیلئے
    چھوے فائدہ کو قربان کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ ان کے خاندان کے لوگ سیاست میں شمولیت کے حق میں نہیں تھے اس لئے فیملی کی خوشی کیلئے وہ
    سیاست سے دوری اختیار کررہے ہیں۔
    میں نہیں چاہتا ہوں کہ میرے کسی فیصلے سے میری زندگی یکسر بدل جائے اور میرے خاندان کے لوگ مجھ سے دور ہوجائیں۔میری وجہ سے وہ لوگ بھی
    پریشانی کا شکار ہوں جس طریقے سے عام لوگ ہوتے ہیں۔تاہم مہتاب نے کہا کہ سیاست سے دوری بنانے کا فیصلہ میرا اپنا ذاتی فیصلہ ہے اور یہ کسی کے دباؤ
    کا نتیجہ نہیں ہے۔نہ میرے گھر کے لوگوں نے دباؤ بنایا اور نہ ہی کسی باہری نے مجھ پردباؤ بنایا۔سیاست چھوڑنے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے اور میں مستقبل میں
    عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔
    خیال رہے کہ مہتاب حسین نے اپنے 21سالہ کیئرئیر کے دور میں 6آئی لیگ چمپئن بننے والی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ایسے وہ واحدبنگالی فٹ بالر ہیں۔سیاست میں
    شامل ہونے کا ان کا اچانک فیصلہ تھا جس سے ان کے دوست اور قریبی حیران رہے گئے تھے اور اب انہوں نے اچانک سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کرکے سبھوں
    حیرت میں ڈال دیا ہے۔مہتاب حسین نے واضح طور پر لکھا ہے کہ آج سے میرا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    NNNN

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS