نئی دہلی (ایس این بی): نئے سال یعنی یکم جنوری 2024 سے راجدھانی کے غیرسرکاری، سرکاری امداد یافتہ اور سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات صرف 6 دن ہوں گی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے جمعرات کو اسکولوں میں دوسرے مرحلے میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
ڈائریکٹوریٹ کے مطابق باقی چھٹیاں یکم سے 6 جنوری 2024 تک 5 دن کی ہوں گی۔ ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ اس سے قبل اس نے دہلی میں آلودگی کی وجہ سے 9 سے 18 نومبر تک موسم سرما کی چھٹیاں دی تھیں، تاہم اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں یکم سے 15 جنوری تک ہونی تھیں لیکن اب صورتحال بدلنے کے بعد 2 مرحلوں میں چھٹیاں دی جارہی ہیں۔
خاص بات یہ ہے کہ اب 2 مرحلوں میں تعطیلات دیے جانے کی وجہ سے سردیوں کی کچھ تعطیلات جو کہ عام حالات میں صرف 15 دن کی ہوتی تھیں، اب کل 18 دن کی ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: صرف اعداد و شمار معیشت کی صحیح تصویر پیش نہیں کرتے: رام گوپال یادو
ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ دہلی کے تمام اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول تدریسی اور غیرتدریسی عملہ، طلبا اور والدین کو یہ معلومات فراہم کریں۔ْ
ہمارے واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click: https://bit.ly/37tSUNC