نئی دہلی (ایجنسیاں)ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کی وجہ سے یوپی، پنجاب، اتراکھنڈ،گوا اور منی پور میں ہونے والے اسمبلی انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن آف انڈیانے ملک میں کورونا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیاہے۔ کمیشن نے حالات کا جائزہ لینے کیلئے پیر کو میٹنگ طلب کی ہے۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزارت برائے صحت کے افسران کے ساتھ ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن بھی موجود رہیں گے۔واضح رہے کہ 3دن قبل الٰہ آباد ہائی کورٹ نے کورونا کے بڑھتے خدشے کے پیش نظر اسمبلی انتخابات کو فی الحال ملتوی کرنے کی وزیراعظم نریندر مودی اور الیکشن کمیشن سے اپیل کی تھی۔ اس کے بعد دوسرے ہی دن الیکشن کمشنر نے آئندہ ہفتہ یوپی کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
5ریاستوں میں الیکشن ملتوی کرنے پرفیصلہ آج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS