کیا اقتدار میں آتے ہی کانگریس سی اے اے کو رد کر دے گی؟

0

نئی دہلی: شہریت قانون اور این آر سی کے حوالے سے مختلف قسم کے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ اب ایک سوال یہ بھی اٹھ رہا ہے کہ کیا کانگریس برسر اقتدار آتے ہی شہریت قانون اور این آر سی کو ختم کردے گی۔ در اصل کانگریس لیڈر اکھلیش پرتاپ سنگھ سے ایک سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے کہاکہ ہاں کانگریس سی اے اے اور این آر سی کو ختم کردے گی۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ سی اے اے اور این آر سی کو ختم کرنے کے لیے کانگریس کو پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت حاصل کرنی پڑے گی۔ کانگریس کی مستقل کوشش ہے سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت کسی بھی حد تک جا  کر کی جائے۔ سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت کے لئے محاذ آرائی کے مد نظر کانگریس نے آج  اتحادی سیاسی جماعتوں کی میٹنگ بلائی تھی، جس میں مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS