ڈاکٹر عمر احمد
کسی کو دیکھتے ہی پیار، چند منٹوں میں بات چیت شروع،رات کو واٹس ایپ ویڈیوں کال، گھر والوں سے چوری چھوپے گھنٹوں فون پر پاتیں پھر کچھ مہینوں کے بعد بریک اپ اور پھر سے یہی کھیل دوبارہ شروع۔
لمحہ فکریہ! اس نیو جنریشن کو کیا ہوگیا ہے؟ اتنی تیز کیسے ہوگی ہے؟ اس نے یہ سب کچھ کہا سے سیکھا ہے؟ یہ ان کے سوچ کیسی ہے؟ یہ کیسا پیار ہے جو پل بر میں شروع اور پل بر میں ختم؟
اس کی اصل وجہ کیا ہوسکتی ہے
اس کی وجہ دراصل ایسے ڈیجیٹل دوست ہیں۔ جو اپنی ہر بات ایک دوسرے سے شئیر کرنے میں تھوڑا سا لمحہ زایہ نہیں کرتے ہیں۔
اس کی وجہ وہ فحاشی بے حیائی ٹی۔وی ڈرامے،اینڈین فلم ہیں جو عاشقی معشوقی کے شہکار ہیں اور ہر طورطریقے سکھاتے ہیں۔
اس کی وجہ وہ فلمیں ہیں جن کو لوگ “لوّسٹوری” کے نام سے جانتے ہیں۔
اس کی وجہ ہماری وہ غیراخلاقی ایکٹیویٹی ہے۔ جو ہم انٹرنٹ پر دل کھول کر پرسکون ہو کر مخصوص “کی ورڈ” لگا کر سرچ کرتے ہیں۔
اس کی وجہ ہمارے غیر ملکی تعلیمی نظام ہے۔
میرے دوستوں! بھایؤ! اور بہنو! اس کام سے باز آجائو کچھ ملنے والا نہیں ہے گرل فرنڈ اور بوائے فرینڈ کے چال چلن کے چکر سب دفعہ کرو۔ ہاں اگر کوئی آپ کو پسند ہے. تو اس کو کسی کے ذریعے نکاح کی دعوت دواور اگر وہ دعوت قبول کرے تو بہت اچھا ہے ورنہ اس لڑکے،لڑکی کو بھول جاؤ۔ آگے کی سوچوں اور اپنے پچھلے گناہوں سے معافی مانگوں اور آئندہ ایسے گناہوں سے دل سے توبہ کرو.
اسلام اور اسلامی تعلیمات کو فالو کرو۔ کیونکہ اللہ تعالیﷻ کا فرمان ہے..
ترجمہ:
جب کوئی بے حیائی یا اپنی جانوں پر ظلم کریں اللہ کو یاد کرکے اپنے گناہوں کی معافی چاہیں،اوراللہ کے سوا کون گناہ بخشے اور اپنے کیے پر جان بوجھ کر اڑ نہ جائیں۔
….القرآن _ آل عمران _ آیت نمبر 135…
نامِحرم مردوں اور عورتوں سے دور رہیں ان_شاءاللہ بہت سے گناہوں سے بچے رھیں گے تمام کزنز،دیور،بھابی،سالی اور بہنوئی وغيرہ بھی نامحرم ھیں۔