حکومت لاک ڈاون نافذ کرنے کے کیوں اقدامات نہیں کررہی ہے؟ تلنگانہ ہائی کورٹ

0

حیدرآباد۔ : (یواین آئی) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے سوال کیا کہ ریاست میں کورونا کے معائنوں کی تعداد میں کیوں اضافہ نہیں کیاگیا ہے اور
صرف رات کا کرفیو نافذ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری سے صرف نظر کیاگیا۔ریاست میں کورونا کی صورتحال پر ہائی کورٹ نے سماعت کی۔اس سماعت کے موقع پر
ریاست کے ڈی جی پی مہیندرریڈی،پبلک ہیلت آفیسر سرینواس راو عدالت میں حاضر ہوئے۔اس موقع پر بنچ نے حکومت سے سوال کیا کہ ریاست میں معائنوں کی تعداد میں
کمی پر وہ کورونا کے معاملات میں کمی کا کس طرح دعوی کرسکتی ہے تاہم پبلک ہیلت آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ریاست میں کورونا معائنوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیا
ہے جس پر عدالت نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن بھی ایک لاکھ معائنے نہیں کئے گئے۔عدالت نے حکومت پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے پوچھا کہ حکومت
لاک ڈاون نافذ کرنے کے سلسلہ میں کیوں اقدامات نہیں کررہی ہے؟ ہائی کورٹ نے حکومت کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری اسپتالوں میں بستروں اور آکسیجن کی تفصیلات
عدالت میں پیش کرے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS