حیدرآباد: (یواین آئی) عوام میں ٹریفک بیداری کے سلسلہ میں مفاد عامہ میں جاری کئے جانے والے ویڈیوز کے حصہ کے طورپر تلنگانہ کی سائبرآباد ٹریفک پولیس نے ایک اور ویڈیو آج اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا گیا ”سڑک پر لین کو اچانک تبدیل کرنے اور تیزرفتاری کے عواقب“۔یہ ویڈیو ایک خطرناک سڑک حادثہ کا ہے جو وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا۔اس ایک منٹ کامختصر ویڈیو جو نلسارچوراہے شاہ میرپیٹ کا ہے میں دکھایاگیا ہے کہ ایک گاڑی سوارشخص پچھلی نشست پر ایک اور آدمی کو لے کر، سڑک کی لین کو تبدیل کررہا ہے،اسی دوران ایک اور موٹرسائیکل نے اس کی گاڑی کو ٹکر دے دی۔یہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ گاڑی کی پچھلی نشست پر سوار شخص ہلاک ہوگیا۔ویڈیو کے ساتھ ایم وی ڈی آرریگولیشن8 بھی دکھایاگیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ دائیں جانب اپنی گاڑی کو موڑنے والے ڈرائیور کو چاہئے کہ وہ انڈی کیٹر یا پھر ہاتھ کا اشارہ دکھاتے ہوئے ایسا کرے۔
کیوں عوام میں ٹریفک بیداری اہم ہے؟
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS