چینی دراندازی کے پیش نظر جھوٹ کیو ں بول رہے ہیں نریندر مودی:راہل گاندھی

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی لداخ میں چینی دراندازی کےتیئں سچ نہیں بول رہے ہیں اور انہیں  ملک کے عوام کو اس  سے متعلق جھوٹ بولنے کی وجہ بتانی چاہئے۔
 گاندھی نےمودی سے کہا کہ وہ ملک کو غلط اطلاع دے رہے ہیں جب کہ خبروں میں کہا جارہا ہے کہ وزارت دفاع کی  مئی کی رپورٹ میں واضح طورپر کہا گیا ہے کہ چین نے ہندستانی حدود میں دراندازی کی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت کی رپورٹ  میں ایک تفصیلی وضاحت دی گئی ہے۔
کانگریسی رہنمانے اس رپورٹ میں دی گئی وضاحت کے بارے میں ایک اخبارمیں شائع خبر پوسٹ کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ’’وزیراعظم جھوٹ کیوں بولرہے ہیں‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS