کانپور (یواین آئی) : گورکھپور میں پولیس کی پٹائی سے مارے گئے کانپور کے کاروباری منیش گپا کی بیوی میناکشی کو اتوار کو کانپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے) کی جانب سے او ایس ڈی کے عہدے کے لئے تقرری نامہ سونپا گیا۔گووند نگر کے ایم ایل اے سریندر میتھانی کے ساتھ کے ڈی اے کے افسران نے میناکشی کے برا واقع گھر جاکر تقرری نامہ سونپا۔ اس کے ساتھ ہی ضروری دستاویزکی تصدیق کی کاروائی کو بھی پورا کرایا گیا۔ میناکشی گپتا نے کہا کہ کل منیش کی تیرہویں اور پرسوں 11:30 بجے تقریبا وہ کے ڈی اے پہنچ کر اپنی دیوتی جوائن کر لیں گی۔ انہوں نے تقرری نامہ حاصل کرلیا۔ دریں اثنا اترپردیش کے ضلع گورکھپور کے رام گڑھ تال علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں کانپور کے کاروباری منیش گپتا قتل معاملے میں پولیس نے ملزم 2پولیس اہلکار تھانہ انچار اور چوکی انچار کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ پولیس نے فرار تھانہ انچارج جے این سنگھ ار چوکی انچارج اکشے کمار مشر کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اس معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو سونپی گئی تھی۔اس معاملے میں متوفی کی بیوی کی تحریر پر چھ پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایس پی وپن ٹاڈا نے ملزمین کو معطل کر کے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ فرار ملزمین میں تھانہ انچارج انسپکٹر جگت نارائن سنگھ، ایس آئی اکشے کمار مشرا، سب انسپکٹر وجے یادو، سب انسپکٹر راہل دوبے ، ہیڈ کانسٹیبل کملیش سنگھ یدو، اور کانسٹیبل پرشانت کمار شامل تھے ۔ قابل ذکر ہے کہ کانپور کے برا تھانہ علاقہ باشندہ پراپرٹی ڈیلر منیش گپتا کی گورکھپور کے ایک ہوٹل میں اپنے تین دونوں کے ساتھ ٹھہرے تھے ۔ 27ستمبر کی رات چیکنگ کے نام پر پولیس کی ٹیم ہوٹل پہنچی اور مسٹر گپتا کی پٹائی کی جس سے ان کی موت ہوگئی تھی۔
کیوں ملا منیش کی بیوی کو کانپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا تقرری نامہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS