نئی دہلی: (یو این آئی) اسپتال احاطوں پر حملے کو روکنے اور اسپتالوں اور نرسنگ ہوم کو محفوظ علاقہ قرار دینے کا مرکزی اورریاستی حکومتوں کو ہدایت دینے سے متعلق ایک عرضی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔
دہلی میڈیکل اسوسی ایشن (ڈی ایم اے) کی وکیل نہیا کلیتا کے ذریعے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے ڈاکٹروں، طبی اہلکاروں (ڈاکٹر،نرس،وارڈ بوائے وغیرہ) اور اسپتال احاطوں پر حملے کو روکنے کے لیے مرکزی اورریاستی حکومتوں کو حسب ضرورت سکیورٹی مہیا کروانے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرضی گذار نے اسپتالوں اور نرسنگ ہوم کو محفوظ بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
عرضی میں طبی خدمات پیشہ وروں کے خلاف حملے کے معاملوں میں شنوائی یقینی بنانے کے لیے ایک نظام تیار کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
ڈی ایم اے کی آسام یونٹ کے صدر ڈاکٹر ستیہ جیت بورا نے مفاد عامہ کی عرضی میں صحت پیشہ وروں اور دیگر اہلکاروں کے ایک محفوظ ماحول بنانے کے لیے ایک محفوظ ماحول بنانے کے لیے سلامتی نظام تیار کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا۔
عرضی گذار کا کہنا ہے کہ مریضوں کے رشتہ داروں یا اہل خانہ اور مداحوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے خلاف پر تشدد واقعات کے پیش نظر ایسا کرنا ضروری ہو گیا ہے۔
اسپتالوں کو محفوظ علاقہ قرار دینے سے متعلق عرضی سپریم کوٹ میں دائر کیوں؟
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS