اگست میں ہول سیل مہنگائی کی شرح 11.39فیصد

0
image:indianexpress.com

نئی دہلی (یو این آئی) : خوردہ مہنگائی کے بعدبازار میں آمد کم ہونے اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے سبب اگست 2021میں تھوک قیمتوں پر مبنی ہول سیل انفلیشن (مہنگائی) کی شرح 11.39 فیصد پر درج کی گئی۔ مرکزی وزارت صنعت و تجارت نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ جولائی 2021 میں ہول سیل انفلیشن کی شرح 12.07پر تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق زیر نظر مہینے میں ہول سیل انفلیشن کی شرح 3.43 فیصد پر درج کی گئی ہے ۔ دریں اثناء بنیادی اشیاء کی تھوک مہنگائی کی شرح 6.20فیصد، ایندھن، انرجی کا ہول سیل انفلیشن 26.09فیصد اور مینوفیکچرنگ پروڈکٹ کا ہول سیل انفلیشن ریٹ 11.39فیصد ہے ۔
اعداد و شمار کے مطابق موٹے اناج کی قیمتوں میں 1.13فیصد، دھان میں 2.19فیصد، گیہوں میں 0.19 فیصد، ساگ-سبزی میں 13.30 فیصد، آلو میں 39.81 فیصد اور پھل میں 5.10فیصد کی کمی آئی ہے۔ حالانکہ دال کی تھوک قیمت میں 9.41فیصد، پیاز میں 62.78 فیصد، دودھ میں 2.95فیصد، انڈا، گوشت اور مچھلی میں 3.46فیصد، تلہن (تیل) میں 53.79 فیصد، خام تیل اور قدرتی گیس میں 40.03فیصد، رسوئی گیس (ایل پی جی) میں 48.11 فیصد، پٹرول میں 61.53فیصد اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 50.69فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ حکومت کے کل جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست میں خوردہ قیمتوں پر مبنی خوردہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 5.30فیصد درج کی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS