صحت کے عالمی ادارے (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے آج بروز منگل خبر دار کیا ہے کہ تقریبا چھ ماہ گزر جانے کے بعد بھی نیا کورونا وائرس کوویڈ 19 کا وبائی مرض ابھی ختم ہونے کی دہلیز پر بھی نہیں پہنچا۔
ٹیڈروس اذانوم غبریئس نے لوگوں کو زندہ بچانے کے لئے عالمی سطح پرنئے سرے سے کورونا مخالف عزم کو کا مطالبہ کیا کیونکہ دنیا بھر میں یہ کیسز ایک کروڑلاکھ سے تجاوز کرچکے ہیں جبکہ 500،000 اموات ہوچکی ہیں اور یہ وائرس پھیلتا ہی جارہا ہے۔
انہوان نے صحافیوں سے کہا کہ سب چاہتے ہیں کہ یہ ختم ہوجائے اور ہم سب اپنی زندگیوں کے ساتھ رواں دواں ہو جائیں لیکن مشکل حقیقت یہ ہے کہ اس وبا نے ابھی تک ختم ہونی چوکھٹ پر قدم نہیں رکھا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ بہت سے ممالک نے کچھ پیشرفت کی ہے ، لیکن عالمی سطح پریہ وبائی مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے اورہم سب کو ابھی ایک طویل سفر طے کرنا ہے۔