عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے تمام ممالک کے لئے کورونا وائرس سے متعلق وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جس میں لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے کا کہا گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے چیف نے ملکوں کو متنبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی بہت ہی خطرناک ثابت ہوگی۔ تمام ممالک کو لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق بہت ہی احتیاط کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے افریقا سمیت دوسرے ممالک میں کورونا کے معاملوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے اور آئے دن یہ تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
واضح رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 16 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS