عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مائک ریان نے کورونا وائرس کے مستقبل میں ختم ہونے کے سلسلے میں دعووں کو خارج کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ ویکسن کا پتہ لگنے کے بعد بھی اس انفیکشن کا خطرہ بنا رہ سکتا ہے۔
ڈاکٹر ریان نے بدھ کو سویٹزرلینڈ میں بین الاقوامی عوامی صحت یونین کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا،’’یہ حقائق بہت اہم ہیں کہ کورونا وائرس کبھی ختم نہیں ہوسکتا اور یہ دوسرے انفیکشن کی شکل میں ہمارے سماج میں سامنے آسکتا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا ،’’ایچ آئی وی ختم نہیں ہوا ہے،لیکن ہم اس کے بارے میں زیادہ جان گئے ہیں ۔اگر کوئی یہ اندازہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ بیماری کب ختم ہوگی ،تو میں اس پر یقین نہیں کر سکتا۔‘‘
ڈاکٹر ریان نے کہا کہ اگر ویکسین کا پتہ لگا لیا جائے ،تو بھی اس انفیکشن پر کنٹرول کے لئے وسیع کوششوں کی ضرورت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حال میں 100 سے بھی زیادہ ویکسن ہین،لیکن خسرہ جیسی دیگر بیماریاں ویکسین ہونے کے باوجود ختم نہیں ہوسکی ہیں۔