ذرّے ذرّے کو متاع زندگی دیتا ہے کون اور بندوں کو مقام بندگی دیتا ہے کون

0

ذرّے ذرّے کو متاع زندگی دیتا ہے کون
اور بندوں کو مقام بندگی دیتا ہے کون
آدمی کو کون دیتا ہے جہاں بانی کا ڈھنگ
ایک ادنیٰ کو مقام خسروی دیتا ہے کون
کون دیتا ہے خیالوں کی بلندی ،عقل وہوش
ایک شاعر کو مذاق شاعری دیتا ہے کون
آدمیت کوسکون زندگی کے واسطے
شب کی تاریکی ،سحرکوروشنی دیتا ہے کون
کون دیتا ہے صبا کوخوش خرامی کا شعور
اور پھولوں کوادائے دلبری دیتا ہے کون
کون دیتا ہے چمن زاروں کو سوغات بہار
اورکلیوں کو چمن کی تازگی دیتا ہے کون
سب کو جو کچھ دیتا ہے اللہ دیتا ہے مجیبؔ
ماسوا اس کے کسی کو شئے کوئی دیتا ہے کون
مولانامجیبؔ بستوی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS