ڈبلیو ایچ او کا رمضان المبارک  کے لئے ہدایات جاری کرنے کا اعلان

    0

    جنیوا / نئی دہلی:  عالمی ادارہ  صحت (ڈبلیو ایچ او)  کورونا  وائرس ’كووڈ 19‘کے پیش نظر رمضان المبارک  کے لئے خصوصی ہدایات جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے’ہیلتھ ڈیزاسٹر پروگرام‘(ایچ ڈی پی) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے پیر کو کہا کہ ایچ ڈی پی تنظیم اسلامی اور دیگر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہے اورمذہبی مہینہ ٹالنے کے لئے ان سے بات چیت کررہا ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے کے بارے میں بھی ہدایات تیار کئے جارہے ہیں۔
    ڈبلیو ایچ او کی پریس کانفرنس میں ریان نے ایک سوال کے جواب میں مذہبی بنیاد پر کورونا وائرس کے مریضوں کی درجہ بندی کو غلط بتایا۔ انہوں نے کہا’کوئی كووڈ 19 سے متاثر ہو جاتا ہے تو اس میں اس کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ کورونا وائرس  کے مریضوں کا نسل، مذہب یا نظریات کی بنیاد پر درجہ بندی نہیں کیا جانا چاہئے‘۔ انہوں ہیلتھ اہلکاروں پر حملے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قراردیا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS