کن تین بینکوں کی چیک بک اور لین دین میں ہوسکتی ہے صارفین کو پریشانی

0

نئی دہلی (ایجنسی):ملک میں کئی سرکاری شعبے کے بینکوں کا انضمام کا پروشش ہو گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی پرانی چیک ، آئی ایف ایس سی کوڈ اور بینک کا ایم آئی سی آر کوڈ بھی تبدیل ہو گیا ہے۔ اگر ایسی صورت حال میں آپ کسی پرانے چیک کے ساتھ لین دین کر رہے ہیں۔ تو یہ بائونس ہوجائے گا۔ اگر آپ پرانے آئی ایف ایس سی کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے نیٹ بینکنگ یا موبائل بینکنگ کے ذریعے لین دین کر رہے ہیں تو یہ لین دین ناکام ہو سکتا ہے۔ تین بینکوں نے اپنے صارفین کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا ہے کہ اگر یکم اکتوبر کے بعد پرانی چیک بک بیکار ہو جائے گی۔ 15 دن کے بعد الہ آباد بینک،اورینٹل بینک اور یونائیٹڈ بینک آف انڈیا کی پرانی چیک بکس آپ کے لئے کسی کام کی نہیں رہیں گی۔ اورینٹل اور یونائیٹڈ بینک کا انضمام پنجاب نیشنل بینک میں ہو گیا ہے۔ انضمام کا یہ عمل اب تقریبا دو سال میں مکمل ہو چکا ہے۔ الہ آباد بینک کا ایم آئی سی آر کوڈ اور چیک بک صرف 30 ستمبر 2021 تک ہی کام کی ہے۔ پرانا ایم آئی سی آر کوڈ اور چیک بک یکم اکتوبر 2021 سے کام نہیں کرے گا۔ لہذا بینکنگ لین دین کو جاری رکھنے کے لیے صارفین کو یکم اکتوبر سے پہلے ایک نئی چیک بک حاصل کرسکتے ہیں۔ صارفین خود برانچ پر جا کر چیک بک لے سکتے ہیں یا آن لائن آرڈر کر سکتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) نے یہ بھی بتایا ہے کہ اورینٹل بینک اور یونائیٹڈ بینک کی پرانی چیک بُک 30 ستمبر کے بعد بےکارہو جائیں گی۔ صارفین کو 1 اکتوبر 2021 سے پہلے ایک نئی چیک بک حاصل کرنی ہوگی۔ صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ ان دونوں بینکوں کی پرانی چیک بک کو نئی چیک بک سے تبدیل کریں جس میں آئی ایف ایس سی کوڈ اور پی این بی کا ایم آئی سی آر کوڈ ہے۔ انٹرنیٹ بینکنگ یا پی این بی ون سروس چیک بک کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS