دہلی (ایجنسی): سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کیس میں 11 قصورواروں کی رہائی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر گجرات حکومت کا جواب “بہت اوبائو” ہے جس میں کئی فیصلوں کا حوالہ دیا گیا تھا لیکن حقائق پر مبنی بیانات غائب ہیں۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزاروں کو گجرات حکومت کے حلف نامہ پر اپنا جواب داخل کرنے کا وقت دیا۔ عدالت نے کہا کہ وہ 29 نومبر کو ان درخواستوں کی سماعت کرے گی جس میں 2002 کے کیس میں مجرموں کی سزا معافی اور رہائی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ گجرات کے فسادات سے متعلق ہے جس میں بلقیس کے خاندان کے سات افراد مارے گئے تھے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS