وراٹ کوہلی کب کپتانی چھوڑ دیں گے؟

0

نئی دہلی، (یواین آئی): ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی نے اکتوبر-نومبر میں متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے بعد اس فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وراٹ کوہلی نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا، ” یہ فیصلہ کرنے میں مجھے کافی وقت لگا۔ اپنے نزدیکی لوگوں روی بھائی اور لیڈر شپ گروپ کا حصہ رہے روہت شرما کے ساتھ کافی تبادلہ خیال کے بعد میں نے اکتوبر میں دبئی میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں نے بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ ، چیئرمین سوربھ گانگولی اور تمام سلیکٹرز سے بھی اس بارے میں بات کی ہے۔ میں اپنی پوری صلاحیت کے مطابق ہندوستانی کرکٹ اور ٹیم کی خدمت جاری رکھوں گا۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS