سری نگر: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے مخالف بی جے پی سے تعلق رکھنے والے امیدوار سووندو ادھیکاری کو ہدف تنقید بناتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کے لیڈروں کے مطابق دفعہ کی تنسیخ کے بعد کشمیر جنت بن گیا ہے تو مغربی بنگال کو کشمیر بننے میں کیا حرج ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگالی لوگ کشمیر سے بہت محبت کرتے ہیں اور کافی تعداد میں یہاں آتے ہیں۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال کی نندی گرام اسمبلی نشست کے بی جے پی امیدوار سووندو ادھیکاری نے ایک جلسہ سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ اگر ترنمول کانگریس دوبارہ بر سر اقتدار آئے گی تو مغربی بنگال کشمیر بن جائے گا۔ عمر عبداللہ نے اتوار کے روز مذکورہ بی جے پی امیدوار کے اس بیان کے رد عمل میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’لیکن بی جے پی والوں کے مطابق تو دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد کشمیر جنت بن گیا ہے تو مغربی بنگال کو کشمیر بننے میں کیا حرج ہے۔ بہر حال بنگالی لوگ کشمیر سے بہت محبت کرتے ہیں اور یہاں کافی تعداد میں آتے ہیں لہٰذا ہم اس فضول بیان پر آپ کو معاف کرتے ہیں۔‘
مغربی بنگال کو کشمیر بننے میں کیا حرج؟:عمر عبداللہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS