نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس سے متعلق ایک راحت کی خبر ہے کیونکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 542 افراد کی اموات ہوئی ہیں،جو اس مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے 101 دن میں سب سے کم ہے۔ اس سے قبل 6 اپریل کو ملک میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد پانچ سو سے کم رہی تھی۔
دریں اثنا ، جمعرات کو 38 لاکھ 78 ہزار 78 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 39 کروڑ 53 لاکھ 43 ہزار 767 افراد کوٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38949 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 10 لاکھ 26 ہزار 829 ہوگئی ہے۔ اس دوران ، 40 ہزار 26 مریضوں کی شفایابی کے بعد ، اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ ایک لاکھ 83 ہزار 876 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات 1619 کم ہوکر چار لاکھ 30 ہزار 422 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 542 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ 12 ہزار 531 ہوگئی ہے۔
ملک میں سرگرم معاملات کی شرح 1.39 فیصد ، ری کوری کی شرح 97.28 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد پر برقرار ہے۔
مہاراشٹر میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 449 بڑھ کر 110505 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 7391 مریضوں کی شفایابی کے بعد ، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 5952192 ہوگئی ہے ، جبکہ 170 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 126560 ہوگئی ہے۔
کیرالہ میں اس دوران سرگرم معاملات بڑھ کر 119513 ہوچکے ہیں اور 12370 مریضوں کی شفایابی کے باعث کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2982545 ہوگئی ہے ، جبکہ 87 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 15025 ہوگئی ہے۔
کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال معاملے 1259 کم ہو کر 32406 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران مزید 48 مریضوں کی موت کی وجہ سے ، اموات کی تعداد 36037 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2810121 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
تامل ناڈو میں سرگرم کیسوں کی تعداد 650 کم ہو کر 29950 ہوگئی ہے اور 49 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 33606 ہوگئی ہے۔وہیں 2465250 مریض انفیکشن کو شکست دے ہوچکے ہیں۔
آندھرا پردیش میں سرگرم معاملات 25526 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 1893498 ہوگئی ہے جبکہ 13081 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
مغربی بنگال میں کرونا وائرس کے فعال معاملات 13637 رہ گئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مجموعی طور پر 17970 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1483992 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
تلنگانہ میں فعال واقعات 10101 پر آگئے ہیں ، جبکہ اب تک 3747 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں 620757 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے سرگرم معاملات میں 12 کم ہوکر 4016 رہ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 981645 افراد کورونا صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13489 ہے۔
پنجاب میں سرگرم کیسز 54 کم ہوکر 1332 رہ گئے ہیں اور انفیکشن سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 580483 ہوگئی ہے جبکہ 16212 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
گجرات میں ، فعال کیس 52 کم ہو کر 637 پر آگئے ہیں اور اب تک 10074 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ 813673 مریض انفیکشن سے شفا یاب ہوئے ہیں۔