دگ وجے سنگھ نے ٹوئٹ کے ذریعے بھاگوت کو دیا اہم مشورہ جانے کیا ہے ؟

0
punjab kesari

بھوپال : (یو این آئی) کانگریس کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ دگ وجے سنگھ نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )کے سربراہ موہن بھاگوت کے تازہ بیانات کے تناظر میں آج ایک ٹوئیٹ کے ذریعےانہیں مشورہ دیا ہے۔
مسٹر سنگھ نے ٹوئیٹ کے ذریعہ موہن بھاگوت کے ہندو مسلم اتحاد اور ہندوستانیوں کے ڈی این اے کے بارے میں آئے حالیہ بیانات کے تناظر میں لکھا ہے، ‘موہن بھاگوت جی یہ نظریہ،کیا آپ اپنے شاگردوں،پرچارکوں،وشو ہندو پریشد،بجرنگ دل کارکنوں کو بھی پیش کریں گے؟ دے؟ کیا آپ یہ تعلیم مودی شاہ جی اور بی جے پی کے وزیر اعلی کو بھی دیں گے؟ ‘
کانگریس قائد نے سلسلہ وار ٹویٹس میں لکھا ہے، ‘اگر آپ اپنے ظاہر کردہ خیالات کے تئیں ایماندار ہیں تو بی جے پی میں ان تمام رہنماؤں جنہوں نے بے گناہ مسلمانوں پر تشدد کیا ہے،انہیں فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹانے کہ ہدایت دیں ۔شروعات نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ سےکریں۔
دگ وجے سنگھ نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ مسٹر بھاگوت ایسا نہیں کریں گے ، کیوں کہ ان کے الفاظ اور اعمال میں فرق ہے۔ دگ وجے سنگھ سنگھ کے مطابق ، موہن بھاگوت نے ٹھیک کہا ہے کہ پہلے ہم سب ہندوستانی ہیں،لیکن پہلے اسے اپنے شاگردوں کو سمجھانا ہے۔
موہن بھاگوت کا تازہ ترین بیان آیا ہے،جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہندو مسلمان مختلف نہیں ہیں اور تمام ہندوستانیوں کا ڈی این اے ایک جیسا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS