نئی دہلی،(یو این آئی): انڈین ریلوے نے آج پورے ملک میں اپنے 75 تربیتی اداروں کے ذریعے ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کے موقع پر ‘ریل کوشل وکاس یوجنا’ کا آغاز کیا تاکہ کمزور طبقوں کے نوجوانوں کو ریلوے میں مختلف شعبوں میں ماہر بنایا جا سکے۔ جس میں 50 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔ وزیر ریلوے، مواصلات ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی وشنو نے یہاں ریل بھون میں منعقدہ پروگرام میں پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کے تحت اس اسکیم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او سنیت شرما اور دیگر سینئر ریلوے حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مسٹر وشنو نے ریلوے کارکنوں کو وشوکرما جینتی کی مبارکباد دی اور ریل کوشل وکاس یوجنا کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ پر ریلوے کی طرف سے بطور تحفہ وقف کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسکل ڈویلپمنٹ کا ویژن وزیر اعظم مودی کے وژن کا لازمی جزو ہے اور ریل کوشل وکاس یوجنا کے تحت 50ہزار نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو مختلف ٹریڈز میں تربیتی مہارت دینا ہے تاکہ وہ کوالٹی میں بہتری لائیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریل کوشل وکاس یوجنا کے تحت دور دراز علاقوں میں تربیت دی جائے۔ نوجوانوں کو اس تربیتی پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS