سست اوور ریٹ کے لئے ویسٹ انڈیز پر بڑا جرمانہ

0
image:crictracker.com

سینٹ لوسیا:(یو این آئی) ویسٹ انڈیز پر جنوبی افریقہ کے خلاف یہاں دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ میں سست اوور ریٹ کے لئے میچ فیس کا 60 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ساتھ ہی اس کے آئ سی سی عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کے چھ پوائن کاٹ دیئے گئے ہیں۔
مقررہ وقت میں تین اوور کم پھینکنے کے سبب کریگ بریتھویٹ کی ٹیم پر میچ ریفری کے آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رچی رچرڈسن نے یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔ کم از کم اوور ریٹ کی خلاف ورزی سے متعلق آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی دفعہ 2.22 کےمطابق کھلاڑی اپنی 20 فیصد میچ فیس گنوا دیں گے اگر ان کی ٹیم میچ کے ہر اوور کو مقررہ وقت میں پھینکنے میں ناکام رہتی ہے۔
اس کے علاوہ آئی سی سی عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کھیلنے کی صورت میں دفعہ 16.11.2 کے مطابق ہر اوور شاٹ کے لئے سزا کے طور پر ٹیم کے دو پوائنٹ کاٹے جائیں گے۔ نتیجتاً ویسٹ انڈیز نے بھی اپنی پوائنٹ فہرست سے چھ چمپئن شپ پوائنٹ گنوا دیئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS