مغربی بنگال : راجیہ سبھا ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کب ہونگے

0
thehindu.com

نئی دہلی : (یو این آئی) مغربی بنگال میں دنیش تریویدی کے استعفی کی وجہ سے خالی راجیہ سبھا کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب 9 اگست کو کرایا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے جمعہ کو ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا جس کے مطابق 22 جولائی سے 29 جولائی کے درمیان نامزدگی داخل کی جاسکتی ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 30 جولائی کو کی جائے گی۔ 2 اگست کو نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔ ضرورت ہونے پر 9 اگست کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی اسی دن شام 5 بجے شروع ہوگی۔ ضمنی انتخاب کا عمل 10 اگست تک مکمل ہوجائے گا۔
تریویدی گذشتہ سال ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے اور رواں سال 12 فروری کو استعفیٰ دینے کے بعدوہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔ تریویدی کی مدت کار 2 اپریل 2026 ء تک تھی۔
الیکشن کمیشن نے اس راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لئے کووڈ رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں شامل ہر فرد کےلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ انتخابی سرگرمیوں والے تمام احاطے میں لوگوں کو تھرمل اسکریننگ کے بعد داخلہ دیا جائے گا۔ ہر جگہ سینیٹائزر رکھنا اور جسمانی دوری پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔
کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری سے کہا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات کے عمل میں کووڈ سے متعلق رہنما خطوط کے نفاذ اور تعمیل کی نگرانی کے لئے ایک افسر کو خصوصی طور پر تعینات کرے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS