مغربی بنگال، آسام میں تیزی سے ووٹنگ

0

نئی دہلی: مغربی بنگال کے 30 اور آسام کے 47 اسمبلی حلقوں میں ہفتے کی صبح سخت سکیورٹی انتظام کے درمیان پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہو گئی۔ مغربی بنگال کے 30 اسمبلی حلقوں میں کل 191 امیدوار اپنی انتخابی قسمت آزما رہے ہیں۔ ریاست میں 73 لاکھ سے زیادہ ووٹر 10288 ووٹنگ مراکز پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔
اس ریاست کے جنگل محل علاقے میں پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ یہاں 730 کمپنی سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ ووٹنگ کے دوران کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔
آسام کے 47 اسمبلی حلقوں میں سخت سکیورٹی انتظام کے درمیان ووٹنگ جاری ہے۔ آسام کے وزیراعلیٰ سروانند سونووال کی انتخابی قسمت کا فیصلہ بھی آج ہی ہوگا۔ ووٹنگ کے سلسلے میں عوام میں کافی جوش و خروش ہے اور صبح سے عوام ووٹنگ مراکز پر اکٹھا ہونے لگے۔ پہلے کے مقابلے اس بار بڑی تعداد میں ووٹنگ مراکز بنائے گئے ہیں جن کے سبب بہت کم مقامات پر ووٹر کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں گی۔
ان دونوں ریاستوں میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے زبردست انتخابی تشہیر کی مہم چلائی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے خود ترنمول کانگریس کی انتخابی تشہیر کی مہم سنبھالے رکھا۔ آسام کے وزیراعلیٰ سونووال بھی انتخابی تشہیر کی مہم میں سرگرم رہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS