محنت و مشقت اور ایمانداری سے راہیں آسان ہوتی ہیں
نئی دہلی (ایس این بی) : بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی گجنی فلم میں ’گزارش‘، رتیک روشن اوراداکارہ ایشوریہ رائے بچن سے سجی جودھااکبر میں ’جشن بہاراں ‘، دہلی-6 فلم میں ’عرضیاں‘،راک اسٹارفلم میں کُن فیکُن اورحال ہی میں پُشپا فلم میں ’ سری ولی‘جیسے سپر ہٹ گا نے میںآوازکا جادو بکھیرنے والے بالی ووڈ کے معروف گلوکار جاوید علی ان دنوں دہلی میں ہیں۔انہوں نے ہندی واردوزبان میںسیکڑوںگانے گائے ہیں ،اسکے علاوہ انہوں نے بنگالی،کنڑ،ملیالم ،گجراتی ، مراٹھی ،اڑیا ، تمل اور تیلگو جیسی زبان میں بھی گا نے گائے ہیں، ان کے شو پوری دنیامیںمنعقدہوتے ہیںجنہیں سننے اور دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں ۔ان دنوں پشپا فلم میں گایا ہوان کا گانا’سری ولی‘سوشل میڈیا پر چھایا ہواہے۔ ہیش ٹیگ کے ساتھ ’سری ولی‘یا پُشپا‘ٹرینڈنگ بھی کررہاہے اور گا نے کو لوگ بیحد پسند بھی کر رہے ہیں ۔ روزنامہ راشٹریہ سہارا کے گروپ ایڈیٹر عبدالماجد نظامی سے ایک خاص بات چیت میں بالی ووڈکے مشہورصوفی سنگرجاوید علی نے بتایاکہ مجھے شروع سے ہی گا نے کا شوق تھا، میرے والد صاحب مرحوم مجھے کسی بھی استاد کے پاس گا نے کے ریاض کیلئے چھوڑ دیتے تھے، ان سے سیکھتا تھا ،اسکے علاوہ بھی موسیقی کے دیگرپروگراموںمیںجاتاتھا،جہاں گا نے بھی گاتاتھااورسنتابھی تھا ، بس ہمہ وقت محنت و مشقت کو ہی مد نظر رکھتا تھا اور آج جس مقام پر ہوں اس کیلئے اللہ تعالی کے ساتھ والدین کابے حدشکرگزارہوں۔فلم انڈسٹری میں پچھلے 2 دہائیوں سے بالی ووڈمیںاپنی گیتوں کے ذریعہ مقبولیت حاصل کر نے والے جاوید علی نے بتایا کہ مجھے اس بات پر فخر حاصل ہے کہ میں نے کلاسیکل سے لے کررومانوی ، پوپ روک، صوفی غرضیکہ تمام طرح کے گانے گائے ہیں اور لوگوں نے بہت پسند بھی کیا ہے۔ راجدھانی کے پنچکوئیاں روڈ میں واقع درگاہ حضرت سید محمد حسن رسول نُما(بلائینڈ اسکول بستی)کی گنجان آبادی والے علاقہ میں پیدا ہوئے جاوید علی نے بتایا کہ محنت و مشقت اور ایمانداری سے راہیں آسان ہوتی ہیں ۔ میں نے یہاںتک پہنچنے کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ایک جنون کے ساتھ میں نے یہ مقام حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ممبئی کی زندگی بہت فاسٹ ہے اورہر 6مہینے میں بالی ووڈ انڈسٹری میں تبدیلی آتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں جاوید علی نے کہاکہ یقینی طور پر کورونا وائرس کے سبب لگائے گئے لاک ڈائون سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے ، اسی طرح بالی ووڈ کوبھی کا فی نقصان ہوا ہے اور وہ بھی کافی متاثر ہوئی ہے،مگراب حالات بہترہورہے ہیںاور فنکاروں واداکاروں کو کام بھی مل رہا ہے ۔ 39سالہ سنگر جاوید علی بتاتے ہیں کہ میںکبھی متنازع بیانات نہیں دیتا ہوں ، کیو نکہ میںسمجھتاہوںکہ جو بھی شخص متنازع بیان دیتاہے ، وہ سستی شہرت ومقبولیت حاصل کرنا چاہتا ہے، البتہ میںہمیشہ مثبت سوچ رکھتا ہوں اور اپنے کام پر فوکس کرتا ہوں ، میں ان فضول چیزوںمیں قطعی نہیں پڑتا ہوں۔جاوید علی کا یہ بھی کہناتھا کہ ضروری ہے کہ نئی نسل کے بچے شوق و لگن، جستجو و ایمانداری کے ساتھ ایک خاص مقام حاصل کر نے میں لگے رہیںانشااللہ انہیں کا میابی ضرور ملے گی ، حالانکہ اب بچوں میں بیداری کافی ہے ، مگرصحیح رہنمائی کی بھی ضرورت ہے ۔
روزنامہ راشٹریہ سہارا کے گروپ ایڈیٹر عبدالماجد نظامی سے معروف گلوکار جاوید علی کی خاص بات چیت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS