معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے سڑک، ریل اور ہوائی خدمات کو شروع کرنا ضروری: پی چدمبرم

0

سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے حکومت کے ریل گاڑیوں کو مرحلہ وار شروع کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے ریلوے کے ساتھ ہی سڑک اور ہوائی آمدورفت بھی مرحلہ وار شروع کیا جانا چاہئے۔
چدمبرم نے آج ٹوئٹ کے ذریعہ سے کہا’’حکومت نے انٹراسٹیٹ مسافر ریل گاڑیوں کو چلانے کا صحیح قدم اٹھایا ہے۔ اسی طرح سے دھیرے دھیرے اور محتاط طریقے سے سڑک اور ہوائی ٹرانسپورٹ بھی شروع کیا جانا چاہئے
معاشی اور تجارتی سرگرمی شروع کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ مسافروں اور سامان کے لئے سڑک ، ریل اور ہوائی خدمات کو موثر انداز میں کھولا جائے"
واضح رہے کہ ریلوے نے منگل کو مرحلہ وار طریقہ سے ریلوے آمدورفت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے ٹکٹ صرف آن لائن ملیں گی اور اس کے لئے آج چار بجے سے ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ابتدا میں صرف پندرہ اسپیشل ٹرینوں کے 30 چکر لگیں گے۔ دہلی سے چلنے والی یہ گاڑیاں آسام، مغربی بنگال، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، جموں، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرلہ، مہاراشٹر، اڈیشہ، تمل ناڈو، تلنگانہ اور تریپورہ کو جوڑیں گی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS