محکمہ موسمیات کے مطابق ہوسکتی ہے تیز بارش

0

نئی دہلی: دہلی اورقومی راجدھانی خطہ میں بدھ کی صبح سے ہی بارش ہورہی ہے اور جس کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ ہواہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راجدھانی میں بدھ کو سہ پہر دوبجے فضا میں 100فیصد نمی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 13اعشاریہ 8ڈگری سیلسیس درج کیاگیا۔ صبح سے ہی جاری بارش کی وجہ سے  کچھ مقامات پر آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔ کرشنا نگر سے لال کواٹر کی طرف جانے والی سڑک پر میراتھن جویلری کے پاس پانی جمع ہونے کی وجہ سے دہلی پولیس نے  ٹوئیٹ کرکے  اس راستے  گریز کرنے  کی اپیل کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے رات کوتیز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیاہے۔ بارش کی وجہ سے لوگوں کو زبردست ٹریفک کا سامنا کرنا پڑا، اور دفاتر وغیرہ جانے میں کافی پریشانی ہوئی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS