ڈونلڈ ٹرمپ کا ماسک پہننا:ناقدین نے پرخچے اڑائے !

    0

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا بحران کے دوران پہلی بار ماسک پہننے کے بعد سوشل میڈیا پرصدرامریکہ کے میمزکی بھرمارہوگئی ہے ۔ناقدین نےاس پر انہیں ہالی ووڈ فلموں کے نفسیاتی اورکرمنل ولن کرداروں سے تشبیہہ دے ڈالی۔
    ’میں ناں مانوں‘کی تکرار کے بعد بالآخر ماسک پہن کر تصویرکھنچوانے والے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پر سوشل میڈیا کے منچلوں نےتاک تاک کر وارکئے،ہالی ووڈ فلموں کے نفسیاتی اورکرمنل ولن کرداروں سے تشبیہہ دے ڈالی۔
    کسی نے اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکارانتھونی ہاپکنز کے ناقابل فراموش کردار سے ملایا،تو کسی نے اسٹار وارز کا’ڈارتھ ویڈر‘قرار دے دیا جس سے سوشل میڈیا پرٹرمپ کے میمز کی بھرمارہوگئی۔
    معروف مصنف اور امریکی صدر کے ناقد اسٹیفن کنگ نے کہا کہ ٹرمپ نے ماسک پہن لیا،افسوس ہے کہ یہ سرخی ہے!
    کسی نے کہا کہ ٹرمپ ماسک میں ہی ٹھیک ہیں،برائی جتنی کم دیکھنی پڑے اچھا ہے! ،صحافی کیرن ٹمنولٹی  نے ماسک مخالف مہم چلانے والے ٹرمپ کے حامیوں پرطنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ اب تو آپ کے رہنما بھی مان گئے،دیوانوں اب تم بھی ماسک پہن لو!
    واضح رہے کہ میری لینڈ کے والٹر ریڈ نیشنل میڈیکل ملٹری سینٹر کے دورے پر ٹرمپ نے پہلی دفعہ پبلک میں ماسک پہن کر کوئی تصویر کھنچوائی۔
    اپریل میں ٹرمپ نے کورونا وبا سے متعلق سی ڈی سی کی ماسک پہننے کی حفاظتی ہدایات کو ہوا میں اڑا دیا تھا،لیکن بعد میں یہ بھی کہا کہ انہیں ماسک پہننے پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے جب وہ کیمروں کے سامنے باقاعدہ ماسک پہن کر تصویر بنواتے نظر آئے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS