جموں: (یو این آئی) سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک قصبہ گاؤں میں ہفتے کے روز جنگجوؤں کی ایک کمین گاہ کا پردہ فاش کرکے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہفتے کے روز ایل او سی کے نزدیک قصبہ گاؤں میں ایک تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے تلاشی کے دوران جنگجوؤں کی ایک کمین گاہ کا پردہ چاک کرکے اسلحہ وگولہ باردو بر آمد کیا۔۔
بر آمد شدہ اسلحہ وگولہ بارود میں ایک اے کے47 رائفل، دو پستول، تیس گولیاں اور کچھ قابل اعتراض مواد شامل ہے۔
دریں اثنا ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلحہ و گولہ بارود کی بر آمدگی کے بعد مزید علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن بڑھا دیا گیا ہے۔
ضلع پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک جنگجوؤں سے اسلحہ بر آمد: سیکورٹی فورسز کا دعویٰ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS