ہم این پی آر،این آر سی کا فارم نہیں بھریں گے: اکھیلیش یادو

0

شہریت قانون ، قومی شہریت ترمیم اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر پر ملک میں بوال ۔ اس دوران سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے این پی آر کے معاملے پر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔
اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ ہم این پی آر کا فارم نہیں بھریں گے۔ بی جے پی لوگ یہ طے نہیں کرسکتے کہ ہم ہندوستانی ہیں یا نہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ ملک کی عوام کو این پی آر نہیں بلکہ روزگار چاہئے۔ معیشت ماہرین کا کہنا ہے کہ معیشت آئی سی یو میں پہنچ چکی ہے۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت عوام سے گھبرا رہی ہے۔ یہ لوگ حقیقت کو عوام تک نہیں پہنچنے دینا چاہتے ہیں۔ ہم روزگار چاہتے ہیں ، این پی آر نہیں۔ ناانصافی اتنی بڑھ گئی ہے کہ ملک میں مظاہرے کے دوران ہلاک ہوئے لوگوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس تک نہیں دی جارہی ہیں۔ 
ایس پی سربراہ نے مظاہرین کے بارے میں کہا کہ جن بے گناہ لوگوں کی تشدد میں موت ہوئی ہے ، سماج وادی پارٹی ان کی مدد کرے گی۔ اکھلیش یادو نے پارٹی کے نوجوان کارکنوں کی میٹنگ میں کہا کہ ہم این آر سی کا فارم نہیں بھریں گے۔ ہم این پی آر فارم بھی نہیں بھریں گے۔  مہاتما گاندھی نے اپنی پہلی تحریک میں کاغذات جلا دیئے تھے۔ ہم بھی ایسا ہی کریں گے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS