واشنگٹن:(یو این آئی)امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نئی ایرانی انتظامیہ کا موقف جاننے کے منتظر ہیں۔ امریکہ، ایران انتظامیہ کے موقف کے مطابق اپنے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کر کے اس کا جواب دے گا۔
امریکہ نے ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی سے ” ڈپلومیسی اور جوہری مذاکرات کی طرف پلٹنے کی ” اپیل کی ہے۔
امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم ایران میں نئی انتظامیہ کے موقف کو جاننے کے منتظر ہیں۔ امریکہ، ایران انتظامیہ کے موقف کے مطابق اپنے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کر کے اس کا جواب دے گا۔
پرائس نے کہا ہے کہ رئیسی کے لئے ہمارا پیغام یہ ہے کہ ہم قومی تحفظ اور ملکی مفادات کی خاطر مذاکرات کی طرف واپس پلٹنے کے لئے تیار ہیں۔ ایران سے بھی ہم فی الفور مذاکراتی میز پر آنے کی اپیل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کی طرف واپس لوٹنے کی اپیل ہمیشہ کے لئے برقرار نہیں رہے گی لہٰذا ہماری نئی ایرانی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ فوری طور پر مذاکراتی میز کی طرف رجوع کیا جائے۔واضح رہے کہ صدر رئیسی نے کل حلف اٹھا کر صدارتی فرائض کا آغاز کیا۔ صدر رئیسی نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ”ایران پر عائد پابندیوں کو ختم کیا جانا چاہیے۔ ان پابندیوں کے خاتمے کے لئے ایران ہر ڈپلومیٹک پلان کی حمایت کرے گا”۔
ہم نئی ایرانی انتظامیہ کا موقف جاننے کے منتظر:پرائس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS