ہندوستان کیساتھ اپنے معاملات کو ٹھیک کرنا ہے: نواز

0

اسلام آباد (یواین آئی): سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے لاہور میں پارٹی کے ٹکٹ امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہندوستان کے ساتھ اپنے معاملات کو ٹھیک کرنا ہے۔ ہمارے دور میں ہندوستان کے 2 وزرائے اعظم واجپئی اور مودی پاکستان تشریف لائے، اس سے پہلے کب کوئی آیا تھا؟ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ صرف اقتصادی اور معاشی ترقی نہیں بلکہ ہر شعبے میں ترقی کرنی چاہیے، یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ کے ہمسائے آپ سے ناراض ہوں یا آپ ان سے ناراض ہوں اور آپ دنیا میں کوئی مقام حاصل کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے معاملات کو ہندوستان کے ساتھ بھی ٹھیک کرنا ہے، افغانستان کے ساتھ بھی ٹھیک کرنا ہے، ایران کے ساتھ بھی مضبوط کرنا ہے، چین کے ساتھ بھی مزید بہتر اور مضبوط کرنا ہے، ہمارے پیچھے تو سی پیک کو بھی سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔

مزید پڑھیں: مغرب سے کیوں بڑھ رہی ہے خلیج: شاہنواز احمد صدیقی

نواز شریف نے کہا کہ دنیا میں ہم بہت پیچھے رہ گئے،ارد گرد کے ممالک کودیکھ کرشرم آتی ہے، جنہوں نے ملک کویہاں تک پہنچایا ان کا محاسبہ ہونا چاہیے، ان سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے کہ آپ نے ملک کے ساتھ یہ سلوک کیسے اور کیوں کیا؟

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS